• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم چھاوا کی بک مائی شو کے دوران 12 ملین ٹکٹس فروخت، باکس آفس پر تاریخ رقم

پوسٹر سوشل میڈیا۔
پوسٹر سوشل میڈیا۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی بھارتی فلم چھاوا نے تاریخ رقم کردی اور پہلی ہندی فلم بن گئی جس کی بک مائی شو کے دوران 12 ملین (ایک کروڑ بیس لاکھ) ٹکٹس فروخت ہوئیں۔

فلم کی کاسٹ میں وکی کوشل، رشمیکا منڈانا، اکھشے کھنہ لیڈ رول میں شامل ہیں، یہ جس کتاب پر مبنی ہے وہی فلم کا نام بھی ہے۔

مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے عہد حکومت کے زمانے میں دوسرے مرہٹہ حکمراں سمبھاجی کی زندگی پر مبنی اس تاریخی فلم نے بڑے بلاک بسٹر فلموں بشمول استری ٹو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید