• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونگے۔ وزیر اعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرینگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید