وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے نے مزید 5 افراد کو زخمی کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران جنگلی بھیڑیا 14 افراد کو زخمی کرچکا ہے۔
پولیس کے مطابق بھیڑیے نے ذیمشت، کنڈالی، شمخی، اوٹ کے علاقوں میں لوگوں پر حملہ کیا، زخمیوں کو صدہ اسپتال پہنچادیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔