کراچی (اسٹاف رپورٹر) شومارکیٹ وائر لیس بلڈنگ کے قریب زیر تعمیر عمار ت میں نجی کمپنی کےسیکورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں اس کی شناخت 25سالہ احسان علی شاہ ولدسبحان کے نام سے ہوئی ہے ۔
بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا، سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔
اس قدر تیز رفتار انسان نما روبوٹ ناصرف ریسکیو اور ایمرجنسی آپریشنز میں کام آئیں گے بلکہ صنعتی اور دفاعی شعبوں میں بھی اہم پیشرفت ثابت ہوں گے: ماہرین
نشتر اسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد کے مطابق اسپتال میں 300 فائر ایکسٹنگوئشر فعال حالت میں ہیں۔ تاہم وارڈز میں اسموک ڈیٹیکٹر موجود نہیں۔
ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15 میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا آغاز کل تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے میچ سے ہوگا۔
"ہائی امپیکٹ CME/CPD کی تشکیل: تصور سے تکمیل تک" کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ 29 اگست 2026 تک جاری رہے گی۔
نیپال اور تبت کی سرحد کے قریب آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد برطانیہ کے 33 شہریوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ لاپتہ برطانوی شہریوں میں ایک 13 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لے لی۔
بوسنیائی سرب جنرل راتکو ملادیچ کو 8 ہزار مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔
ذرائع پمز اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ ایئر کنڈیشنرز مختلف اوقات میں اسپارک کرتے رہتے ہیں، ایئر کنڈیشنرز کی مرمت کا ٹھیکا نجی کمپنی کے پاس ہے۔
مقتول کو اس کے سسرال والوں نے قتل کیا ہے، عالم زیب کی لاش 14 جولائی کو سہراب گوٹھ بس اڈے سے ڈرم میں ملی تھی۔
وزیر مملکت و چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگو لیڑڑی اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے پر پیشرفت ہوئی۔
اسپتال انتظامیہ نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پروفیسر ڈاکٹر عاطف انعام کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
پمز انتظامیہ اسلام آباد نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کر دیا۔ پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتے، نئے کیسز سے انکار کی یہی وجہ ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی تشکیل دی گئی کمیٹی بالکل آزاد ہے، کمیٹی فوٹیج دیکھ رہی ہے کہ کیا اتنا رسپانس ٹائم تھا کہ آکسیجن پر انحصار کرنے والوں کو آکسیجن ہٹا کر جانیں بچائی جاتیں، یہ تیکنیکی سوالات ہیں جن پر کسی قسم کی پیشگوئی نہیں کرنی چاہیے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا۔