• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ پٹرول پمپوں اور ایک ڈیپارٹمینٹل سٹور کو جرمانے کئے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری کی سربراہی میں صادق آباد،سروس روڈ،چھتری چوک اور دیگر جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔پٹرول پمپوں اور سٹور کو پچاس ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔دریں اثناءاے سی سٹی نے تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے راجہ بازار اور اردگرد کی سڑکوں پر عارضی ٹھیلے اور چھابے ہٹوائے اور وارننگ دی کہ سڑکوں پر رکاوٹوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین