اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان اسمبلی توڑ دیں گے لیکن این آر او نہیں دیں گے۔پیپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دے گی۔ اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان ایماندار آدمی ہیں وہ اپنے پانچ سال پورے کریں گے۔
مریم نواز نے 10 ماہ ٹوئٹر اس لئے استعمال نہیں کیا شاید انہیں باہر جانے دیا جائے۔ ایم ایل ون منصوبےپر 90 فیصد مزدور ہمارے جبکہ 10 فیصد چینی ہونگے ۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار کیرج فیکٹری خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
شیخ رشید نے کہاکہ جب تک ایم ایل ون نہیں بن جاتا ریلوے میں جان نہیں آسکتی۔ ایم ایل ون ۔ 7 گھنٹے میں ٹرین کراچی سے لاہور پہنچے گی، ایم ایل ون اپ گریڈیشن پر 90 فیصد مزدور ہمارے جبکہ 10 فیصد چینی ہوں گے ۔