سابق وزیرِاعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کروانے والا خود کئی مقدمات میں ملوث اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن نکلا۔
بدر رشید ہیرا نامی یہ شخص پی ٹی آئی کا عہدیدار ہے اور کئی کریمنل مقدمات میں ملوث ہے۔
اس کے خلاف لاہور میں اقدامِ قتل، ناجائز اسلحہ اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔
بدر رشید خان ہیرا کی گورنر پنجاب اور شیخ رشید سے ملاقاتوں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
اس شخص کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی تصویر سامنے آگئی۔
ادھر گورنر ہاؤس پنجاب نے بدر رشید سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں افراد گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے بدر رشید سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
رہنما پی ٹی آئی اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کے ساتھ عوام کی تصاویر نئی بات نہیں۔
انھوں نے کہا کہ بدر رشید خود کو لیگی کارکن کہلانے پر فخر کرتے ہیں۔