• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی جغرافیائی اعتبار سے تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، افتخار شالوانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تھائی لینڈ کے قونصل جنرل Mr.Thatree Chauvachata نے منگل کی صبح ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی سے کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تھائی قونصل جنرل نے اس موقع پر ٹرانسپورٹ، ایگریکلچر سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ کراچی خوبصورت شہر ہے اور پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، تھائی لینڈ زرعی پیداوار پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ کرنے اور ان کی صفائی اور پیکنگ کی جدید تربیت کے لئے پاکستانی نوجوانوں کو شارٹ کورسز کے لئے تھائی لینڈ بھیجے گا،انہوں نے کراچی کی لائبریریوں کے لئے تھائی لینڈ کی جانب سے کتابیں عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا، ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شالوانی نے کہا کہ کراچی اپنے موزوں جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہے اور خطے میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے کراچی میں ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے شعبے میں تعاون کی وسیع گنجائش ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہر کی ترقی کے لئے تھائی لینڈ کے تعاون سے استفادہ کے بہترین نتائج آئیں گے اور ہم جلد ہی مشترکہ منصوبوں پر کام شروع کریں گے ملاقات کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل کو کے ایم سی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

تازہ ترین