• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل، نیب نے43 کیسز میں10 ریفرنسز دائر کئے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں کل 43 کیسز میں اب تک دس ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔

12 کیسز انویسٹی گیشن کے مرحلے میں اور 21کیسز پر انکوائری جاری ہے، پلی بارگین اور اراضی کی مد میں اب تک نیب راولپنڈی 23 ارب سے زائد کی رقم وصول کر چکا ہے۔

نیب رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، ڈائریکٹر میسرز زرداری گروپ، ڈائریکٹر اومنی گروپ، خواجہ انور مجید۔

چیف ایگزیکٹو اومنی گروپ، خواجہ عبدالغنی گروپ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس بی سی اے منظور قادر کاکا، سابق سیکرٹری برائے خصوصی اقدامات سندھ اعجاز احمد خان، سابق میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی متانت علی خان۔

سابق میٹرو پولیٹن کمشنر کے ایم سی سمیع الدین صدیقی، سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کے ایم سی لیاقت علی خان، سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید، سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ، عارف حبیب، حسین لوائی کے نام شامل ہیں۔

تازہ ترین