• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ریاست کی طاقت کا غلط استعمال کیا، مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے ریاست کی طاقت کا غلط استعمال کیا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست کی طاقت کا غلط استعمال کیا ، انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے شریف خاندان کیخلاف مقدمات نہ بنانے اور کے الیکٹرک سے 87ارب روپے کی واپسی کیلئے خط لکھنے پر بشیر میمن سے ناراضی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے بشیر میمن کے انکشافات کے بعد عمران صاحب مستعفی ہوں اور ان سنگین سوالات کا جواب دیں، دفعہ 62 اور 63 کے تحت عمران صاحب پر مقدمہ درج کیاجائے، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے، ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام میں ملوث کرنے، سرکاری افسران پر خلاف قانون مقدمات درج کرانے پرکارروائی کی جائے جبکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو فی الفور رہا کیائے۔ بشیر میمن کو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ بیگم کی تصویر لیک ہونے پر سیاسی مخالفین کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کرانے کی ذہنی کیفیت رکھنے والے عمران صاحب کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔منگل کو پریس کانفرنس میں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ بشیر میمن کا انٹرویو قوم کو دکھائے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو اس لئے وزیراعظم دھمکیاں دیتا ہے کہ اس نے سوئی سدرن کے 87 ارب روپے واپس دلانے کے لئے کے الیکڑک کو خط کیوں لکھا۔

تازہ ترین