اسلام آباد(اے پی پی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لوگوں کو غداری اور مسلمانی کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کئے تھےجبکہ بےنظیر بھٹو کو اسٹیٹ رسک اورعمران خان کو یہودی ایجنٹ کے الزامات لگائے تھے۔منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ میں آ کر پی پی حکومت پر اور قومی سلامتی پر اٹیک کیا۔تحریک انصاف پر فارن فنڈنگ کا الزام لگایا اور کیس کیا کہ پی ٹی آئی نے انڈین اور یہودیوں سے فنڈ لیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ سب کون کرتا رہا یہ بیانک چہرہ کس کا ہے۔یہ ہے وہ نواز شریف کی ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا اور دوسروں پر غداری کے الزامات اور دوسری طرف بغیر ویزہ کے جندال سے خفیہ ملاقاتیں یہ سب کیا ہے۔نیپال میں مودی سے خفیہ ملاقات کی تو پھر آپ کیا ہیں۔