• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کو 15برس گزر گئے، آٹھ اکتوبر کی صبح آٹھ بج کر انتالیس منٹ پر آنے والے زلزلے میں 87 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور اس سے کہیں زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت 7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ اور اسکے بعد آنے والے نو سو اٹھہتر آفٹر شاکس نے علاقہ کو تلپٹ کر کے رکھ دیا صرف پینتالیس سیکنڈ کے جھٹکوں نے بستیوں کی بستیاں الٹ کر رکھ دی تھیں۔

آزاد کشمیر میں 3 لاکھ 14ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے جبکہ پبلک انفرااسٹرکچر کو ایک سو پچیس ارب مالیت کا نقصان ہوا۔

شہدائے زلزلہ میں 18 ہزار تو صرف وہ طلبا تھے جو اسکولوں کی عمارتوں کے گرنے کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔

تازہ ترین