پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ جتنے مرضی اکٹھے ڈنر اور اے پی سی کر لیں عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔
ملکی سیاسی صورتحال پر انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ جتنی مرضی ہے جلسیاں کر لیں عمران خان این آر او نہیں دیں گے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ چھوئی موئی اپوزیشن پہلے دن سے پی ٹی آئی کی حکومت کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ان کا مقصد صرف اپنی کرپشن اور چوری کو بچانا ہے۔
یاد رہے کہ مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز 16اکتوبر کو گوجرانوالہ کے جلسے سے ہوگا۔ 18 اکتوبر کو کراچی میں مظاہرہ ہوگا جبکہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسۂ عام ہوگا۔