مٹیاری میں قومی شاہراہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے پیدل چلنے والے کئی افراد کو کچل دیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبدالمجید زہرانی کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر عزاء داروں کے جلوس پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے جن کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ٹرالر تحویل میں لے کر ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔