• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ خان نے خود کو بدلنے کا طریقہ بتا دیا

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خود کو بدلنے اور کامیابی حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

’ڈر کے آگے جیت ہے‘ یہ عام سا جملہ تو آپ نے سُن ہی رکھا ہوگا بلکہ یہ عام سا جملہ کئی معاملات میں صادق ثابت ہوتا ہے، اسی جملے سے متعلق نمرہ خان نے بھی اپنی ایک انسٹا پوسٹ پر بات کی ہے۔


جیو ڈرامہ سیریل ’خوب سیرت‘ میں ماہرہ نامی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز پیغام کے ساتھ ویڈیو اور اسٹوری شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

The key to change ... is to let go of fear

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on


پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات میں موجود نمرہ خان نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیپ پہنے کھڑی ہوئی ہیں اور اُن کے سر پر ایک باز آ کر بیٹھ رہا ہے، نمرہ خان اپنی ویڈیو میں خوفزدہ نظر آ نے کے بجائے مسکرا رہی ہیں اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں ۔

نمرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اُن کا کیپشن میں خود  کو بدلنے، آگے بڑھنے اور کامیابی کا فارمولا بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’خود کو تبدیل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خوف کو پیچھے چھوڑ دیں۔‘

دوسری جانب نمرہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری بھی شیئر کی ہے۔

نمرہ کی اسٹوری میں بھی اچھے وقت کے آنے کے انتظار اور برے وقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

تازہ ترین