• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: آن لائن بینک فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں آن لائن بینک فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم میں ملوث ملزمان میں 2 نائیجرین باشندے بھی شامل ہیں، ملزمان نے شہری کے ساتھ تین بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے 15 لاکھ روپے بٹورے، ملزمان وٹس ایپ اور ای میلز کے ذریعے پیغامات بھیج کر آن لائن فراڈ کرتے تھے۔ 

تازہ ترین