کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے لئے غیر ملکی فزیکل ٹرینرکوچ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو ممکنہ طور پر آسٹریلوی ہوگا، پی ایچ ایف کے صدر بريگيڈيئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فزيکل اسٹرينتھ کم نظر آ ئی جس پر قابو پانے کیلئےغير ملکی ٹرينر کی تقرری کی جائےگی۔