• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے اسکول بیگ کا وزن، خیبرپختونخوا میں قانون بنے گا

کراچی (ٹی وی رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھاری اسکول بیگز کی روک تھام کیلئے قانون سازی کا آغاز کردیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ اسکول بیگ کا زیادہ سے زیادہ وزن بچے کے وزن کے15فیصدکے برابر ہوگا،اس فیصلے تک پہنچنے کے لیے صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کا دورہ کیا، ایک ایک کاپی ‘کتاب اور نصاب کا وزن کیا ۔صوبائی کابینہ نے اسکول بیگز لمیٹیشنز آف ویٹ ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بچوں کے بیگز کیلئے وزن مقررکیا جائے گا جبکہ خلاف وزری پر انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کارروائی اور جرمانے عائد کئے جا سکیں گے۔ مجوزہ ایکٹ کو منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اکثر بچوں کے گھر تعلیمی اداروں سے کافی فاصلے پر ہوتے ہیں اوربیشتر بچے بھاری بیگ اٹھائے پیدل اسکول آتے ہیں۔ اس حوالے سے بچوں بالخصوص کمزور بچوں کی جانب سے شکایات بھی موصول ہو رہی ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ بل اسمبلی سے منظوری کے بعد نرسری سے بارہویں جماعت تک طلبہ و طالبات کے بیگز کے لیے وزن مقررکیا جائے گا۔

تازہ ترین