رحیم یارخان (نمائندہ جنگ) مڈمنگلا میں دس سالہ بچہ زیادتی کے بعدقتل، ملزم گرفتار،ملازم چیز دلانے کا چھانسہ دیکر لےگیا اور زیادتی کے بعد گلا دبادیا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بستی مڈ منگلاموضع گھنیاں کے رہائشی نثار احمد نے پولیس کو بتایا کہ وہ زمیندار ہے اور اس نے پرویز لاشاری نامی نوجوان کو بطور ملازم رکھا ہوا ہے۔گزشتہ شام اسکا ملازم پرویز لشاری اسکے دس سالہ بیٹے محمد عبداللہ کو موٹر سائیکل پر چیز دلانے کا جھانسہ دیکر ہمراہ لے گیا اورپھر واپس نہ آیا۔ دونوں کی تلاش شروع کی تو اس کے بیٹے 10بیٹے عبداللہ کی نعش نزدیکی فصل کماد میں بر ہنہ حالت میں پڑی ملی۔
ٔ