لاہور(جنرل رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار اس لئے کیا گیا کہ اے پی سی کے فیصلوں کو سبوتاژ کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔