پشاور (لیڈی رپورٹر )چائلڈ رائٹ موومنٹ (سی آر ایم) کے پی نے چارسدہ میں زیادتی کی شکار کم عمر بچی کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا ھے اور بچوں کے خلاف جاری جنسی تشدد کو ملکی بحران قرار دیا،چائلڈ رائٹس موومنٹ (سی آر ایم) کے پی اور آواز 2 ڈسٹرکٹ فورم چارسدہ نے دل دہلا دینے والی اور غیر انسانی اور گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سول سوسائٹی کی تنظیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ کٗی سالوں کے دوران عصمت دری اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی اقسام میں مبتلا رہا ہے اور یہ معاملات روز مرہ کے واقعات بن رہے ہیں۔ثناء احمد کوآرڈینیٹر چائلڈ رائٹس موومنٹ (کے پی) نے کہا کہ ہمارے قوانین اور ان کا نفاذ اتنا سخت ہونا چاہئے کہ سزا کے بارے میں محض سوچ ہی زیادتی کرنے والوں کو خوف سے کپکپا دے۔۔ظہور احمد ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی ممبر نے کہا کہ ہم غیر انسانی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، زینب پاکستان کی بیٹی تھیں اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ انصاف کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں آواز دوڈسٹرکٹ فورم چارسدہ کے ممبر اصغر عارف نے کہا کہ سب سے پہلے، والدین اور ان کے آس پاس موجود کمیونٹی کے ذریعہ، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا سول سوسائٹی کا کہنا ھے کہ ایک ناقابل قبول صورتحال، جس کا فوری طور پر تدارک کیا جانا چاہئے۔