• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایک دوسرے کی مدد کریں، اچھے دن ہمارے منتظر ہیں‘

اداکارہ و سُپر ماڈل ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت دعائیہ پیغام شیئر کیا ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ ’نو میک اَپ لُک‘ میں نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔


ماورہ حسین نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو جمعۃالمبارک کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے دعا کرتے ہوئے بہتر مستقبل اور مثبت کردار سازی کے لیے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے۔

ماورہ حسین نے دعا مانگتے ہوئے لکھا ہے کہ ’امید رکھیں، مضبوط بنیں اور یقین کریں، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کو اچھے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘

اُن کا اپنے مداحوں کے لیے پیغام میں لکھا تھا کہ ’ایک دوسرے کی مدد کریں ، مزاج میں نرمی لائیں اور دوسروں کے ساتھ نیک سلوک کریں، مستقبل میں اچھی چیزیں ہم سب کی منتظر ہیں۔‘

ماورہ کی جانب سے شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر پر اور قیمتی پیغام پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند منٹوں میں ہی خوب لائیکس اور کنٹس آگئے ہیں جن میں ماورہ کے مداح اُنہیں جمعہ کی مبارکباد دے رہے ہیں اور اُن کی خوبصورتی کی تعریف کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین