• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان کے ساتھ ساحل کا رخ کرلیا

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ ساحل کا رُخ کرلیا۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے دبئی کے ساحل پر کھڑے لہروں سے لطف اندوز ہوتے بیٹے کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔

View this post on Instagram

@izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ایموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ثانیہ مرزا نے ریکٹ تھامے بیٹے اذہان کی ایک پُرکشش تصویر خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی۔

اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے محبت بھرا کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ تم سامنے ہونے والی افراتفری کے بارے میں سوچ رہے ہو۔‘

تازہ ترین