• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر جسٹن بیبر کا’فی میل‘ ورژن قرار

اداکارہ ہانیہ عامر کا انگریزی گانا مداحوں کو خوب بھا گیا ہے جس پر انہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے امریکی گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ہانیہ عامر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے تو ہر کو ئی متاثر ہے مگر اُنہوں نے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انگریزی ایکسینٹ میں گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔


ہانیہ عامر کی جانب سے کافی عرصہ پہلے سے گانے کی نئی نئی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ مستقبل میں میوزک انڈسٹری میں بھی اپنا نام بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانا گا رہی ہیں، ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھتے لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا تانتا بندھ گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے ہانیہ کی آواز اور بہترین انگلش لہجے میں گائے گئے گانے کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں اور اُنہیں مشہورِ زمانہ گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا جا رہا ہے۔

جہاں ہانیہ عامر کی تعریف کی جا رہی ہیں وہیں انہیں چند انسٹا صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

چند مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ وہ گا اچھا رہی ہیں مگر اُنہیں اپنا اوورکونفیڈینٹ ہونے پر تھوڑا کنٹرول کرنا چاہیے۔

تازہ ترین