اسلام آباد(اے پی پی‘جنگ نیوز)چیئرمین انصاف لائرز فورم بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی طرح وزیراعظم عمران خان کو بھی نہیں خریداجاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح صف اول کی شخصیت تھے لیکن آج تک کوئی ان پر اور ان کی سیاست اور وکالت پر انگلی نہیں اٹھا سکا۔