• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے ملتان ای فائلنگ کے آغاز میں پہلا ضلع بنے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دفتری امور نمٹانے کے لئے ای فائلنگ سسٹم اپنایا جائے سرکاری دفاتر میں امور کی انجام دہی میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملتان وہ پہلا ضلع ہو جہاں ای فائلنگ کا آغاز کیا جائے،پیپر لیس سسٹم سے وقت کی بچت ہو گی عوام کے مسائل جلد حل ہونگے۔38 سرکاری محکموں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے افسران سروس ڈیلیوری میں سست روی اور روایتی سہل پسندی کو خیر باد کہہ دیں۔باصلاحیت اور اچھی شہرت رکھنے والے افسران کو مقدمات کی پیروی سونپی جائے۔محکموں کی طرف سے عدالت میں بروقت جواب جمع نہ کرانے کا عمل مقدمات کے میرٹ کو متاثر کرتا ہے،عامر خٹک نے واضح کیا کہ مقدمات کی پیروی کے حوالے سے کسی بھی کوتاہی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی افسر کی کوتاہی کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر یا کمشنر کو عدالت میں جوابدہ ہونا پڑا تو اس افسرکو سرنڈر کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افسران حکام بالا سے خط و کتابت کرتے وقت چین آف کمانڈ پر عمل کریں۔
تازہ ترین