آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرکٹر نسیم شاہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ گروئن انجری کے باعث نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے۔

نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، نسیم شاہ اب نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا میڈیکل پینل شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں نسیم شاہ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید