آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد لاہور پہنچ گیا


زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے لاہور پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ کا ریکی وفد انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گیا، وفد کی آج مقامی ہوٹل میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں بائیو سیکیور ببل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، اس کے علاوہ وفد سیکیورٹی اور میڈیکل حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد لاہور میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد راولپنڈی کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران زمبابوے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ سیریز کے وینیوز میں ملتان کی جگہ لاہور کو شامل کیا گیا ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید