وزیراعظم عمران خان نے مولانا عادل کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت پاکستان میں علما کو قتل کرا کے شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جانتی ہے اور وہ بار بار یہ کہہ چکے ہیں کہ حکومت نے پچھلے چند ماہ میں ایسی کئی کوششوں کو روکا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں مجرموں کو پکڑیں گی۔ علما مل کر بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں۔
علاوہ ازیں گورنر سندھ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھی مولانا عادل کے قتل کی مذمت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وفاق المدارس کے سربراہ مولانا سلیم ﷲ خان کے صاحبزادے مولانا ڈاکٹر عادل خان مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی و رکن مجلس عاملہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور ان کے ساتھی گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔