لاہور (خبرایجنسی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ہمارے پاس آئے تو ان کے پلیٹ لیٹس کم تھےلیکن لندن جانے کے بعد انہوں نے اپنے دل کا علاج نہیں کروایا، اگر وہ بیمار ہوتے تو گزشتہ 9 ماہ میں کسی نہ کسی اسپتال میں داخل ضرور ہوتے اس کا مطلب ہے کہ وہ تندرست ہیں اور اب انہیں وطن واپس آ جانا چاہئے۔