• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد نے ٹی 20 میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے

سرفراز احمد نے ٹی 20 میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹی 20 کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ سرفراز احمد نے بلوچستان کے کیخلاف کھیلی گئی اننگ میں 44 رنز بنائے اور یوں انہوں نے ٹی 20 فارمیٹ میں تین ہزار رن مکمل کیے۔

پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے 20ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 44 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ اسد شفیق نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔


راولپنڈی کے پنڈی کلب گراؤنڈ میں گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ امام الحق 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

جواب میں سندھ نے 174 رنز کا ہدف 19 اعشاریہ ایک اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین