• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولرز میں فٹنس کم، لمبے اسپیلز کرنا ہوں گے، وقار یونس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر نیوزی لینڈ جانا چاہیے۔ بولروں میں فٹنس کی کمی ہے ۔ لمبے اسپیلز کرنا ہوں گے ۔ٹیسٹ کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کی تلاش ہے ۔ ہمیں ابھی بہت محنت کرنا ہے ۔ اتوار کو ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض ہمارے لیےاثاثہ ہیں ۔ نوجوانوں کے ساتھ سنیئرزکو بھی رکھنا ہے ۔ ورلڈ کپ سے قبل کمبی نیشن بن جائے گا ۔ نوجوانوں کا سینئرز کو چیلنج کرنا خوش آئند ہے ۔ ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے ۔ وقار یونس نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیےخاص طور پر بولرز اچھے سامنے سامنے آئے ہیں۔ حیدر علی جیسے بیٹسمینوں کو بھی موقع دیا گیا ہے ۔حارث رؤف بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکتا ہے ۔ شاہین آفریدی سمیت کسی بولر کو اوور لوڈ نہیں کیا گیا ۔جونیئر اور سینئرز کے امتزاج کو برقرار رکھنا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ابھی ایک برس ہے، کمبی نیشن بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تازہ ترین