• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم چاہتے ہیں کہ لسانی فسادات پھوٹ پڑیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ کارڈ اور مہاجر کارڈ کے پیچھے اپنی کرپشن چھپا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان ٹاؤن نارتھ ناظم آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بھی بڑی تعداد کے ڈی اے فلیٹس گراؤنڈ میں موجود تھی۔مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل کا حل صرف پاک سر زمین پارٹی ہے۔ آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک قوم پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہورہی ہے۔

تازہ ترین