• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر، آٹھویں جماعت کی طالبہ کیساتھ گھر سے اغواء کے بعد زیادتی

بہاول نگر(این این آئی)بہاولنگر کے علاقے حافظ آباد میں 2 درندوں نے آٹھویں کی طالبہ کو گھر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کی حدود میں واقع علاقے حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اغواء کے وقت لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ ملزمان فیاض اور شاہد لڑکی کو قریبی کھیتوں میں لے گئے۔ ملزم فیاض نے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے۔

تازہ ترین