• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک‘ کوہاٹ‘ حلیمی آئل فیلڈ مکمل طور پر بند کر دیا گیا

اسلام آباد (حنیف خالد) اوگرا ذرائع نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے اوگرا کا کورم پورا نہ ہونے کے باعث بہت سے لائسنس زائد المیعاد ہو رہے ہیں‘ اسی طرح کرک‘ کوہاٹ بلاک میں نکلنے والے تیل و گیس کی ڈسپوزل کیلئے تیل کو اٹک آئل کمپنی اور گیس کو دوسرے صارفین تک پہنچانے کیلئے جو اجازت نامہ دیا گیا تھا‘ وہ زائد المیعاد ہو چکا ہے اسلئے اب جبکہ اوگرا کا چار رُکنی کورم نئے ممبر آئل زین العابدین کے آنے سے پورا ہو گیا ہے اسلئے آئندہ ہفتے آئل اینڈ گیس کمپنیوں اور آئل ڈپوئوں کے معاملات طے پا جائیں گے اور اٹک آئل کمپنی کو کرک‘ کوہاٹ کے کنوئوں سے تیل کی سپلائی بحال ہو سکے گی۔ ادہر ماڑی پٹرولیم کمپنی کی ایک ہزار بیرل خام تیل اور 15لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار روک دی گئی ہے۔

تازہ ترین