• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں کی سزاؤں کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سزا یافتہ مجرمان ایم کیو ایم کےسیکٹرانچارج عبدالرحمٰن عرف بھولااورکارکن زبیرعرف چریا کی سزائے موت جبکہ عمرقیدسزا کے خلاف مجرمان فضل احمد ،ارشدمحمود اور محمد علی کی اپیلیں سماعت کےلیے منظورکرتے ہوئےپراسیکیوٹر جنرل سندھ اورمدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ فاضل بینچ نے اپنے آفس کو ہدایت کی ہےکہ چارماہ بعد مذکورہ اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کی جائیں جبکہ اپیل گزاروں کے وکلا کو ہدایت کی ہےکہ آئندہ سماعت سے قبل کیس فائل میںمطلوبہ دستاویزات کو بھی مکمل کیا جائے۔

تازہ ترین