• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے کیس، زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کا گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد( نیٹ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء و سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔وکلاء فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی کے ذریعے دائر درخواست میں نیب کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ماسٹرز ڈگری ہولڈر یوں، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ نصرت بھٹو کی پرسنل سیکرٹری رہی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر ممبر قومی اسمبلی بھی رہی، 2008ء سے2013ء تک سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پرسنل سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیئے۔ 

تازہ ترین