• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکانات کی تعمیر، اسٹیٹ بینک نے آسان قرضہ اسکیم متعارف کرادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک نے سستے تعمیراتی قرضے کے لیے حکومتِ پاکستان کی مارک اپ زرِ اعانت کا اعلان کر دیا۔پیر کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومتِ عوام کو سستے مکانات کی فراہمی کے اپنے ویژن کے مطابق نئے مکانات کی تعمیر اور خریداری کے لیے مارک اپ زرِ اعانت (سبسڈی) فراہم کرے گی، اس سہولت کے تحت وہ تمام افراد جو پہلی بار اپنا مکان تعمیر کر رہے ہوں گے یا خرید رہے ہوں گے، انہیں رعایتی اور سستے مارک اپ ریٹس پر بینک قرضے مل سکیں گے، یہ سہولت اسٹیٹ بینک کے انتظامی تعاون کے ساتھ فراہم کی جائے گی جو حکومتِ پاکستان اور ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ (نیفڈا) کا ایگزیکیوٹنگ پارٹنر ہوگا۔

تازہ ترین