• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا ہے، محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، کبھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ رات خنک ہوائیں چلیں، شمال اور شمال مشرق کی جانب سے چلنے والی خشک ہواؤں کے باعث رات خنکی رہی، جس کی وجہ سے کم سے کم درجۂ حرارت بھی 2 ڈگری گر گیا۔

شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 23 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔


محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں شمال سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 12 فیصد ہے۔

تازہ ترین