• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وائی ایم سی اے گراؤنڈ کو اصل حالت میں لانے کا آغاز

کراچی کے تاریخی اور قدیم وائی ایم سی گراؤنڈکی تزئین و آرائش کے لئے حکومت سندھ نےپانچ کروڑ روپے کی رقم جاری کردیئے۔

گزشتہ سال سپریم کورٹ چیف جسٹس گلزار احمد کے احکامات کی روشنی میں وائی ایم سی گراؤنڈ سے قبضہ مافیا کی جانب سے قبضے کو ختم کرانے کے بعد سندھ حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے پانچ کروڑ جاری کئے،واضع رہے گزشتہ 17 سال سے گراؤنڈ شادی بیاہ و دیگر سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوتا تھا۔

وائی ایم سی گراؤنڈ میں وائی ایم سی اسسٹنٹ سیکریٹری پروگرام ولیم سلیم ,وائی ایم سی اسپورٹس سیکریٹری بابر پال اور کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے تفصیلی دورہ کیا۔

ولیم سلیم نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گراؤنڈ کی باؤنڈری لائن توڑ دی گئی جہاں لوہے کی خوبصورت گرل لگائی جائے گی۔

گرل لگانے کے بعد جوگنگ ٹریک بنایا جائے گا۔ پھر جلد ہی گراؤنڈ میں ہاکی، فٹبال،باسکٹ بال و دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے بتایا کہ وائی ایم سی گراؤنڈ سے پاکستان ہاکی کے کئی نامور کھلاڑی جن میں اولمپیئن شاہد علی خان، اولمپیئن منصور احمد مرحوم، اولمپیئن احمد عالم اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس جیسے عظیم کھلاڑی پید ا ہوئے۔ وائی ایم سی میں وائی ایم سی ہاکی کلب کے بانی شبیح عباس تھے جنہوں نے وائی ایم سی اور پاکستان کا نام ہاکی دنیا میں مشہور کیا۔اب دوبارہ ہم ان کی خدمات سے تاریخ دہرائیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے قبضہ مافیا کو ہٹاکر سندھ حکومت کی دلچسپی سے بننے والا وائی ایم سی گراؤنڈ انشاء اللہ قومی ٹیم کو کھلاڑی مہیا کرے گا۔

سیکریٹری اسپورٹس وائی ایم سی بابر پال نے کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج وائی ایم سی گراؤنڈ سے قبضہ مافیا کو ہٹانے میں اہم کردار کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کا ہے۔

(نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین