• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ حکومت یوٹرن کی ماسٹر ہے، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ یہ حکومت یوٹرن کی ماسٹر ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر کو عوامی ریفرنڈم ہوگا، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، ایک بھی پروجیکٹ اب تک شروع نہیں کیا جاسکا۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ہمارے کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ہم آئین کے اندر رہ کر جدوجہد کر رہے ہیں، ہم جمہوریت مضبوط کریں گے اور کوئی ایسا اقدام نہیں کریں گےجس سے ایشو بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پرُامن رہے اور آئندہ بھی رہیں گے، یہ حکومت یوٹرن کی ماسٹر ہے اب عوام کو بھی پتا چل گیا ہے کہ یہ زبانی باتیں زیادہ کرتےہیں۔ 

تازہ ترین