• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے


وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اپنے کورونا وائرس میں متبلا ہونے سے متعلق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

تازہ ترین