• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ میں اپوزیشن کا جلسہ زیر غور نہیں آیا، شبلی فراز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ کابینہ میں اپوزیشن کا جلسہ زیر غور نہیں آیا، اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے شبلی فرازکا کہناتھاکہ عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو گزشتہ الیکشن میں مسترد کردیا تھا۔ ہم نے پچھلے الیکشن کے نتائج کے خلاف انتخابی عذر داریاں داخل کی تھیں، ہم نے 413الیکشن پٹیشن کی تھیں ۔ اس مرتبہ صرف 287الیکشن پٹیشن دائر کی گئیں۔

تازہ ترین