لاہور(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلا دی ۔
شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرپارٹی کے رکن مرزا جاوید کی شکایت پر پولیس اہلکار کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ آپ کو کیا پرابلم ہے ، جس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ انہوں نے مجھے دھکے مارے اور میری بے عزتی کی ہے ۔