• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ کو زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو زمبابوے کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق نسیم شاہ کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے لیکن انہیں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


زمبابوے کے خلاف ون ڈے کرکٹ سیریز کے میچز 30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کے مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے نوجوان بولرکو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ سوفیصد فٹ ہوں ، جبکہ سیریز میں نسیم شاہ کی جگہ محمد موسی کو اسکواڈ میں جگہ مل سکتی ہے ۔

تازہ ترین