• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپریس ایک دن کیلئے منسوخ، مسافروں کیلئے متبادل انتظام

پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو ایک دن کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  کراچی ایکسپریس کے مسافروں کے لیے متبادل انتظام کرتے ہوئے شاہ حسین ایکسپریس میں انھیں سوار کیا جائے گا۔


انھوں نے بتایا کہ شاہ حسین ایکسپریس کے ساتھ اے سی سلیپر کوچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی ایکسپریس کے جو مسافر ٹکٹ واپس کرنا چاہیں انہیں پوری رقم واپس دی جائے گی۔

تازہ ترین