• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سلیکٹر مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد اب اظہر علی کی کپتانی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی مخالفت کردی جبکہ بورڈ عہدیدار بھی ٹیسٹ کپتان سے مطمئن نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کی بطور کپتان کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ کمیٹی کے ایک اہم رُکن بھی اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔

مصباح الحق کے چیف سلیکٹر کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے بعد اظہر علی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ٹیسٹ ٹیم کی تبدیلی کا امکان ہے، ایک رائے یہ بھی ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد کپتان کی تبدیلی عمل میں لائی جائے۔

ادھر بابر اعظم کو اگلے برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین