• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان مقرر


قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی کپتانی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے 2020ء میں مجموعی طور 942 رنز اسکور کرلیے ہیں، انہوں نے اس دوڑ میں شامل انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز 895) اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس (809) کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔


راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 ٹوئنٹی کے میچ میں بابر ایک اور نصف سنچری اسکور کرتے ہی ایلیکس ہیلز سے آگے بڑھ گئے، یوں وہ مسلسل دوسرے برس ٹی 20 میں سب سے زیادہ زیارہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کوویڈ 19 کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوچکے ہیں۔

بابر اعظم نے انٹرویو کے دوران انکشاف بھی کیا کہ وہ میچ کے دوران دباؤ ختم کرنے کے لیے ساتھی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بیٹنگ آنے سے پہلے ڈریسنگ روم میں گپ شپ کرتے ہیں۔

تازہ ترین