• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین خارجہ امور کے جوزپ بوریل قرنطینہ میں چلے گئے

برسلز(نمائندہ جنگ) یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کورونا کے باعث قرنطینہ ہوگئے ہیں ۔ یہ اطلاع انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی ۔ جوزپ بوریل کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق انہیں حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایتھوپیا جانے والے وفد میں شامل ایک رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ اس وفد میں ای یو کے کرائسسز مینجمنٹ کمشنر جینز لینارسک بھی شامل تھے ۔ جوزپ بوریل کے مطابق اس اطلاع ملنے کے بعد کرایا جانے والا ٹیسٹ تو منفی آیا ہے لیکن انہوں نے ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی یورپین کمشنر برائے کرائسسز مینجمنٹ جینز لینارسک بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔ 
تازہ ترین