• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خڑ کمر حملہ کیس واپس، محسن داوڑ اور علی وزیر بری

خڑ کمر حملہ کیس واپس، محسن داوڑ اور علی وزیر بری


کراچی (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کو خڑ کمر چیک پوسٹ حملہ کیس میں بری کردیا۔ ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست کی جانب سے کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو بری کیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان خان ولی، نور رحمان، گل عالم، افتخار، رحیم اللہ، عمران اور احسان اللہ کیس میں اشتہاری ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین